جے پور:13/دسمبر(ایس او نیوز /آئی این ایس انڈیا)راجستھان اسمبلی صدر کیلاش میگھوال نے قتل کے ایک معاملے میں دھول پور عدالت کی طرف سے عمرقیدکی سزا سنائے جانے کے بعد آج بی ایل کشواہا کی ایوان کی رکنیت ختم کر دی۔دھول پور سے بہوجن سماج پارٹی(بی ایس پی)رکن اسمبلی کو 2012کے قتل کے معاملے میں آٹھ دسمبر کو عدالت نے عمر قید کی سزا سنائی۔اسمبلی ترجمان نے کہا کہ صدر نے ان کے دفتر کو ملی عدالت کی کاپی کی بنیاد پر آج کشواہا کی رکنیت ختم کر دی۔ایڈیشنل ضلع جج نے رکن اسمبلی کے گن مین ستیندر سنگھ اور ان کو 2012میں نریش کشواہا کے قتل کرنے کا مجرم ٹھہرایا اور آٹھ دسمبر کو فیصلہ سنایا گیا۔پبلک پراسیکیوٹر اجے گپتا نے کہا کہ انہیں آئی پی سی کی دفعہ 302(قتل)اور 120بی(مجرمانہ سازش) کے تحت مجرم ٹھہرایا گیا اور عمر قید کی سزا سنائی۔